ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گنیش تہوار کے موقع پر امن برقرار رکھنے امن کمیٹی اجلاس میں رُکن اسمبلی کرشناریڈی کی اپیل

گنیش تہوار کے موقع پر امن برقرار رکھنے امن کمیٹی اجلاس میں رُکن اسمبلی کرشناریڈی کی اپیل

Thu, 25 Aug 2016 11:59:02    S.O. News Service

چنتامنی:24 /اگست(محمد اسلم؍ایس اونیوز)گنیش تہوار کے موقع پر گنیش کے پلاسٹک مورتیوں کو رکھ کر ماحول کو خراب نہ کرے بلکہ مٹی کے گنیش مورتیوں کو ہی رکھا جائے ماحول خراب کرنے والے گنیش مورتیوں کو فروخت کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی گنیش تہوار کو ہندومسلم بھائی مل کر امن سے منانے کی پوری کوشش کرے غلط افواہوں پر عوام کان نہ دھریں یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔انہوں نے یہاں کے منسپالٹی دفتر میں عید قرباں اور گنیش تہوار کے پیش نظر منعقدہ امن کمیٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدقرباں اور گوری گنیش تہوار کو امن وامان سے انجام دینے کے لئے محکمہ پولیس کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے تہوار کو امن وامان سے انجام دینے اور برقراری امن کے لئے تمام طبقات کے لوگ محکمہ پولیس کا تعاون کریں ۔بعد ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گنیش مورتیوں کو اہم سڑکوں پر بالکل نہ رکھ جائے اس سے راہگیروں ودیگر احباب کو بہت پریشانی ہوگی گنیش مورتی حلقے میں کہیں بھی رکھنا ہوتو سب سے پہلے محکمہ پولیس اور منسپالٹی سے اجازت لیں بغیر اجازت کے ادھر اُدھر گنیش مورتیوں کو رکھا گیا تو محکمہ پولیس سختی سے قانونی کارروائی کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ تہوارکو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ماحول میں منانا چاہئے تہوار کے موقع پر کسی طرح کے بھی ناخوشگوار واقعات رونمانہ ہونے پائیں اس کے لئے محکمہ پولیس کی طرف اقدامات کئے جائیں گے ۔گنیش مورتیوں کو بیٹھنے کے بعد پانی میں چھوڑنے لے جاتے وقت ٹرافک میں خلل پیدا کرنے کی ہر گیز کوشش نہ کی جائے گنیش رکھنے والے کمٹیاں سب سے پہلے کمیٹی کی تمام تفصیل پولیس تھانہ میں اکر لکھا دے اور بجلی کو چوری سے نہ لیں بلکہ بیسکام سے اجازت لے لیا جائے ۔اس موقع منسپالٹی کمشنر ایم۔راجنا،تحصیلدار گنگنا نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر بلدیہ صدر اے۔ار۔انور پاشاہ،اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا،بلدیہ نائب صدر تلسی روی،تعلق پنچایتی ای۔او۔شرنیواس،کونسلر جے سی بی نٹراج،کونسلر شرنیواس ریڈی،منسپالٹی ہیلتھ افسر آرتی ،سی کے بابو،کونسلر شاہ عرف نثارسمیت کئی لوگ موجود رہے۔


Share: